سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
23. باب كَمْ يَكْفِي في الْوُضُوءِ مِنَ الْمَاءِ:
نماز کی کنجی طہارت ہے
حدیث نمبر: 711
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ، عَنْ سَفِينَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ".
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد سے وضو کرتے اور ایک صاع سے غسل کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 715]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 53، 356]، [ابن ماجه 267]، [ترمذي 56، 267]، [المصنف 65/1]، [أحمد 222/5]، [أبوعوانه 232/1]، [ابن الجارود 62]