سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
35. باب: «وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ»:
ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے
حدیث نمبر: 730
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ يَمُرُّ بِنَا وَالنَّاسُ يَتَوَضَّئُونَ مِنْ الْمِطْهَرَةِ، وَيَقُولُ: "أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ"، قَالَ: أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
محمد بن زیاد نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا جو ہمارے پاس سے گزر رہے تھے اور لوگ لوٹے سے وضو کر رہے تھے، وہ کہہ رہے تھے: اچھی طرح وضو کرو۔ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:خشک ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ ابومحمد نے کہا: یہ روایت میرے نزدیک سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ کی روایت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 734]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 165]، [مسلم 242]، [ترمذي 41]، [نسائي 110]، [ابن ماجه 453]، [ابن حبان 1088]

وضاحت: (تشریح احادیث 728 سے 730)
اس روایت سے واضح ہوتا ہے کہ «اِسْبِغُوْا الْوُضُوْءَ» سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، اور «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ» نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وضو کرتے وقت اگر ایڑی سوکھی ره جائے تو ایسا شخص عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔