سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
36. باب في مَسْحِ الرَّأْسِ وَالأُذُنَيْنِ:
سر اور کانوں کے مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 731
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ "تَوَضَّأَ، فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا، ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ أَوْ كَالَّذِي صَنَعْتُ".
شقیق بن سلمہ نے کہا: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے اپنے سر اور دونوں کانوں کے ظاہر و باطن کا مسح کیا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے ویسے ہی وضو کیا جس طرح میں نے کیا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 735]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 110]، [ابن الجارود 72]، نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 198/1]

وضاحت: (تشریح حدیث 730)
اس حدیث سے کان کا مسح کرنا ثابت ہوا اور یہ بھی سنن الوضوء میں سے ہے۔