سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
46. باب الْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلاَةٍ:
ہر نماز کے لئے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 743
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ"، وَكَانَ أَحَدُنَا يَكْفِيهِ الْوُضُوءُ مَا لَمْ يُحْدِثْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو کرتے تھے، اور ہم میں سے ہر ایک کو وضو اس وقت تک کافی ہوتا جب تک کوئی وضو توڑنے والی چیز پیش نہ آ جاتی۔ (یعنی پیشاب، پاخانہ، نیند وغیرہ)۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 747]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 214]، [معجم الكبير 365/6]، [البيهقي 162/1]، [شرح السنة 230]، [ترمذي 60]، [أحمد 132/3]

وضاحت: (تشریح حدیث 742)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نماز کے لئے نیا وضو مستحب ہے اور ایک وضو سے کئی نمازیں بھی ادا کی جا سکتی ہیں۔