سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
47. باب لاَ وُضُوءَ إِلاَّ مِنْ حَدَثٍ:
جس کا وضو ٹوٹ جائے صرف وہی وضو کرے
حدیث نمبر: 744
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ حَرَكَةً فِي دُبُرِهِ، فَأَشْكَلَ عَلَيْهِ أَحْدَثَ أَوْ لَمْ يُحْدِثْ، فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو نماز میں سرین کے اندر حرکت محسوس ہو اور یہ (یقین) مشکل ہو جائے کہ وضو ٹوٹا ہے یا نہیں، تو وہ نماز نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سن لے، یا بو نہ محسوس کر لے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 748]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 362]، [أحمد 414/2]، [أبوداؤد 177]، ونحوه [ترمذي 74] و [بيهقي 117/1]