سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
50. باب الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ:
ذکر کے چھونے سے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 747
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي ابْنُ حَزْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ".
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا: آدمی عضو مخصوص کو چھو لے تو وضو کرے گا۔ یعنی اس کا وضو ٹوٹ گیا، اور اس کو نماز کے لئے تجدیدِ وضو کرنا چاہیے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 751]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداود 181]، [ترمذي 82، 84]، [نسائي 163]، [ابن ماجه 479]۔ نیز دیکھئے: [شرح معاني الآثار 72/1]، [صحيح ابن حبان 1112] و [الموارد 211]