سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
68. باب الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ:
عورت مرد کا ایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 772
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ الْجَنَابَةِ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 776]»
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن دوسری کتب احادیث [صحيح بخاري 250] و [صحيح مسلم 319] میں صحیح سند سے مروی ہے جو متفق علیہ ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند موصلي 4412]، [صحيح ابن حبان 1108]، [مسند الحميدي 159]