سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
68. باب الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ:
عورت مرد کا ایک ساتھ ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 773
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ الْفَرَقُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے جو فرق تھا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 777]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [مسلم 329]، [ابن ماجه 376]

وضاحت: (تشریح احادیث 771 سے 773)
«فرق» تانبے کے ٹب کو کہتے ہیں جس میں دس لیٹر کے قریب پانی سماتا تھا، اس حدیث سے میاں بیوی کا ایک ساتھ غسلِ جنابت کرنا ثابت ہوتا ہے، ایک صحیح روایت میں ہے کہ ہمارے ہاتھ ٹکراتے اور لوٹا یا پیالہ پکڑنے کے لئے چھینا جھپٹی ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے چھوڑو میں کہتی آپ چھوڑ دیجئے، یہ حسنِ معاشرت کا کتنا بہترین نمونہ ہے۔