سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
88. باب مَا جَاءَ في أَكْثَرِ الْحَيْضِ:
حیض کی اکثر مدت کا بیان
حدیث نمبر: 863
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ جَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: "الْمُسْتَحَاضَةُ تَنْتَظِرُ ثَلَاثًا، أَرْبَعًا، خَمْسًا، سِتًّا، سَبْعًا، ثَمَانِيًا، تِسْعًا، عَشْرًا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: زائد حیض والی عورت تین چار پانچ چھ سات آٹھ نو دس دن تک انتظار کرے گی (یعنی حیض والی ہی شمار ہو گی)۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف جدا، [مكتبه الشامله نمبر: 867]»
اس قول کی سند بہت ضعیف، قابلِ عمل نہیں ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 283/5]