سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
90. باب في الْبِكْرِ يَسْتَمِرُّ بِهَا الدَّمُ:
کنواری لڑکی کا بیان جس کا خون جاری رہے
حدیث نمبر: 872
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: "إِذَا كَانَتْ الْمَرْأَةُ أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَجْلِسُ فِي الْحَيْضِ مِنْ نَحْوِ نِسَائِهَا"، سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ هَذَا، فَقَالَ:"هُوَ أَشْبَهُ الْأَشْيَاءِ".
سفیان نے کہا: جب عورت کو پہلی بار حیض آئے تو وہ اپنے ہم مثل عورتوں کی طرح حائضہ شمار ہو گی، امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: یہی قرینِ قیاس ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 876]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1203]