عطاء نے کہا: حیض کے دنوں میں صفرة و كدرۃ حیض میں شمار ہوگا۔ یعنی زردی و خاکی مٹیالی رطوبت حیض کے دنوں میں آئے تو حیض ہی ہے، لہٰذا وہ عورت نماز چھوڑ دے گی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ابن جريج قد عنعن، [مكتبه الشامله نمبر: 890]» اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 94/1] و [مصنف عبدالرزاق 1158]