سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
93. باب الطُّهْرِ كَيْفَ هُوَ:
طہر (پاکی) سے مراد کیا ہے؟
حدیث نمبر: 888
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ، قَالَ: "كَانَ الْحَسَنُ لَا يَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ، وَلَا مِثْلَ غُسَالَةِ اللَّحْمِ شَيْئًا".
عاصم الاحول نے کہا: امام حسن رحمہ اللہ صفرة و کدرة اور گوشت کی دھوون جیسے کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ یعنی حیض سے نہیں گردانتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 892]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ عامر کا نام عامر بن عبدالواحد ہے۔ «وانفرد بروايته الدارمي» ۔