حجاج بن ارطاۃ نے عطاء اور حکم رحمہما اللہ سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا: حاملہ عورت جب خون دیکھے تو وضو کر کے نماز پڑھ لے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف حجاج وهو: ابن أرطاة، [مكتبه الشامله نمبر: 977]» حجاج کی وجہ سے اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن عطاء رحمہ اللہ سے مروی اثر صحیح ہے، «كما سيأتي» (979)۔