سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
100. باب الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَحِيضُ:
عورت پہلے جنبی ہو پھر اسے حیض آ جائے
حدیث نمبر: 1003
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالنَّخَعِيِّ، قَالَا: "لِتَغْتَسِلْ مِنْ الْجَنَابَةِ".
عطاء اور نخعی رحمہما اللہ دونوں نے فرمایا: ایسی عورت غسل جنابت کرے گی۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف حجاج هو: ابن المنهال وحماد هو: ابن سلمة وحجاج هو: ابن أرطاة وهو سبب ضعف هذا الإسناد، [مكتبه الشامله نمبر: 1007]»
اس روایت کی سند میں امام دارمی رحمہ اللہ کے استاد حجاج بن منہال ہیں اور دوسرے حجاج بن ارطاة ہیں، اور حجاج بن ارطاة کی وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے۔