سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
104. باب الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ فَلاَ تَسْجُدُ:
حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے
حدیث نمبر: 1039
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَا: "لَيْسَ عَلَيْهَا ذَاكَ الصَّلَاةُ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ".
امام ابراہیم اور سعید بن جبیر رحمہما اللہ دونوں نے کہا: اس پر سجدہ واجب نہیں، نماز اس سے بہت بڑی ہے۔ یعنی جب نماز چھوڑ دیتی ہے تو سجدہ اس سے کم ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه حجاج وهو: ابن أرطاة وهو ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1043]»
حجاج بن ارطاة کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، لیکن معنی صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 13/2]