سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
104. باب الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَةَ فَلاَ تَسْجُدُ:
حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے
حدیث نمبر: 1040
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: "مُنِعَتْ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ".
عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: اس سے بہتر چیز سے روک دی گئی فرض نماز سے، یعنی پھر سجدہ کیا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ابن جريج قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 1044]»
اس قول کی سند ضعیف ہے، لیکن صحیح سند سے بھی یہ قول ان سے مروی ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 14/2] و [مصنف عبدالرزاق 1230]