سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
105. باب الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ تُصَلِّي في ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ:
حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1048
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ لَهَا امْرَأَةٌ: الدَّمُ يَكُونُ فِي الثَّوْبِ فَأَغْسِلُهُ، فَلَا يَذْهَبُ، فَأُقَطِّعُهُ؟، قَالَتْ: "الْمَاءُ طَهُورٌ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک خاتون نے پوچھا: کپڑے پر خون ہو، میں اسے دھو ڈالوں پھر بھی اثر نہ جائے تو اسے کتر دوں؟ فرمایا: پانی پاک کر دیتا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1052]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بيهقي 408/2]