سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحالت اعتکاف مسجد سے میری طرف سر مبارک نکالتے اور میں اسے دھو دیتی تھی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1106]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 298]۔ سلیمان: ابن مہران الاعمش ہیں۔