نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی لونڈی سے کہتے کہ انہیں مسجد سے مصلّٰی اٹھا کر دے دے، وہ کہتی: میں حائضہ ہوں، وہ جواب دیتے: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں تھوڑے ہی ہے، چنانچہ وہ مصلّٰی انہیں دے دیتی۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1114]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 360/2]