سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
108. باب الْحَائِضِ تَمْشُطُ زَوْجَهَا:
حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان
حدیث نمبر: 1111
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ بَعْضَ أَهْلِي لَحَائِضٌ، وَإِنَّا لَمُتَعَشُّونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ جَمِيعًا".
حرام بن حکیم سے مروی ہے کہ ان کے چچا (سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ) نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری کوئی بیوی حیض والی ہو گی اور ہم سب ان شاء الله ایک ساتھ شام کا کھانا کھائیں گے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1115]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ «مؤاكلة الحائض» سے متعلق حدیث (1109) میں گذری ہے۔