سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
111. باب إِذَا أَتَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ:
حیض کی حالت میں جماع کرنے پر کفارے کا بیان
حدیث نمبر: 1134
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، وَأَبُو النُّعْمَانِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: "ذَنْبٌ أَتَاهُ، وَلَيْسَ عَلَيْهِ كَفَّارَةٌ".
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: اس نے گناہ کیا، لیکن اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1138]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 12374]۔ اس کی سند میں محمد بن زید: کندی ہیں۔