سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
112. باب مَنْ قَالَ عَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ:
حیض کی حالت میں جماع کرنے پر جن حضرات نے کفارے کا کہا ان کا بیان
حدیث نمبر: 1154
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فِي الَّذِي يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: "يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ".
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جو آدمی بحالت حیض اپنی بیوی سے جماع کرے وہ ایک دینار صدقہ کرے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1158]»
اس اثر کی سند ضعیف ہے، اور موقوف بھی ہے۔ پیچھے تخریج گذر چکی ہے۔

وضاحت: (تشریح احادیث 1141 سے 1154)
خلاصہ ان تمام آثار کا یہ ہے کہ حیض کی حالت میں جماع کرنا گناہ ہے اور استغفار و توبہ کرنی چاہیے۔
ایک یا آدھا دینار صدقہ کر دیں تو بہتر ہے واجب نہیں۔
ایک دینار کی قیمت اس دور میں 20 سعودی ریال کے قریب بنتی ہے اور ایک ریال کے اس وقت تقریباً ہندوستانی 18 روپئے اور پاکستانی ایک ریال کے 40 روپے بنتے ہیں، اس طرح بیس ریال کی قیمت 360 روپئے ہندوستانی اور پاکستانی روپے اس وقت دینار کی قیمت 800 روپئے بنے گی۔
واللہ علم۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: [المجموع 259/2] ، [المحلى و التلخيص 161/1] و [نيل الأوطار 351/1] ۔