سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
113. باب إِتْيَانِ النِّسَاءِ في أَدْبَارِهِنَّ:
عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1158
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ: فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ سورة البقرة آية 222، قَالَ: "مِنْ قِبَلِ الطُّهْرِ".
ابورزین نے آیت شریفہ «﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾» کا مطلب یہ بتایا کہ طہارت کی جگہ سے جماع کرو، یعنی دبر میں نہیں بلکہ قبل (فرج) میں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1162]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابورزین کا نام مسعود بن مالک ہے۔ دیکھئے: [تفسير طبري 388/2]، [مصنف ابن أبى شيبه 233/4]