سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
113. باب إِتْيَانِ النِّسَاءِ في أَدْبَارِهِنَّ:
عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1164
أَخْبَرَنَا خَلِيفَةُ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ "قُلْ هُوَ أَذًى سورة البقرة آية 222، قَالَ: هُوَ الدَّمُ".
مجاہد رحمہ اللہ سے «﴿قُلْ هُوَ أَذًى﴾» کے بارے میں مروی ہے کہ وہ خون ہے۔ (یعنی حیض کا خون گندگی ہے۔) اور قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: وہ گندگی ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف مؤمل وهو ابن إسماعيل وابن أبي نجيح هو: عبد الله، [مكتبه الشامله نمبر: 1168]»
تخريج مومل بن اسماعیل کی وجہ سے اس اثر کی سند میں ضعف ہے، اور بعض نسخ میں ہے: «أخبرنا محمد بن الصلت حدثنا ابن المبارك عن معمر عن قتادة: (قُلْ هُوَ أَذًى) قال: قَذِرُ» ‏‏‏‏۔ دیکھئے: [تفسير طبري 381/2]