سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
114. باب مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ في دُبُرِهَا:
جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان
حدیث نمبر: 1173
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ "يَكْرَهُ إِتْيَانَ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا، وَيَعِيبُهُ عَيْبًا شَدِيدًا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما عورت کی دبر میں جماع کو بہت کریہہ کہتے اور شدید عیب سمجھتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1178]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تفسير طبري393/2] و [بيهقي 199/7]۔ اس کی سند میں ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل اور وہیب: ابن خالد ہیں۔