سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
114. باب مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ في دُبُرِهَا:
جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان
حدیث نمبر: 1175
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ مُخَلَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ تَعَالَى إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی عورت کے دبر میں جماع کرے گا الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1180]»
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 444/2]، [أبوداؤد 2162]، [ابن ماجه 1923]، [معرفة السنن 14069]، [نسائي فى الكبرى 9015]، اور اس کے لفظ ہیں جو آدمی عورت کی دبر میں جماع کرے ملعون ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند أبى يعلی 6462]، [عبدالرزاق 20952] «وغيرهم كثيرون» ۔