سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
116. باب دُخُولِ الْحَائِضِ الْمَسْجِدَ:
حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1202
أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الْحَائِضِ "تَنَاوَلُ مِنْ الْمَسْجِدِ الشَّيْءَ، قَالَ: نَعَمْ، إِلَّا الْمُصْحَفَ".
عطاء رحمہ اللہ سے حائضہ کے مسجد میں سے کچھ لینے کے بارے میں مروی ہے، انہوں نے کہا: اٹھا سکتی ہے سوائے مصحف کے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1207]»
اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 60/2] و اثر رقم (794)۔

وضاحت: (تشریح احادیث 1198 سے 1202)
حائضہ اور جنبی کے مسجد میں داخل ہونے یا کوئی چیز وہاں سے اٹھانے یا رکھنے کے بارے میں علماء کرام کی مختلف آراء ہیں، صحیح یہ ہے کہ حائضہ ہاتھ داخل کر کے کوئی چیز اٹھا سکتی یا رکھ سکتی ہے، اور حالتِ جنابت میں ضرورت کے وقت آدمی مسجد سے گذر سکتا ہے، بیٹھنا یا کھڑا رہنا مناسب نہیں، اگلے باب میں اس کی تفصیل آرہی ہے۔
دیکھئے: [المحلى 184/2] ۔