سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
38. باب في فَضْلِ التَّأْمِينِ:
آمین کہنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1279
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا قَالَ الْقَارِئُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَقَالَ مَنْ خَلْفَهُ: آمِينَ، فَوَافَقَ ذَلِكَ أَهْلَ السَّمَاءِ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قاری «غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» کہے تو جو اس کے پیچھے (نمازی) ہیں وہ آمین کہیں، اور یہ آمین آسمان والوں کے ساتھ موافقت کر گئی تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1281]»
اس سند سے یہ حدیث حسن ہے، لیکن دوسری سند سے صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 782]، [مسلم 410]، [مسند أبى يعلی 5874]، [ابن حبان 1804]