سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
48. باب في إِقَامَةِ الصُّفُوفِ:
صفیں سیدھی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1297
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَسَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفیں برابر رکھو، کیونکہ صفوں کا برابر رکھنا نماز کو کامل کرنا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1298]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 723]، [مسلم 433]، [أبويعلی 2997]، [ابن حبان 2171]

وضاحت: (تشریح حدیث 1296)
یعنی صفیں سیدھی رکھنا نماز کو تمام و کمال تک پہنچانے کا ایک سبب ہے، اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم صفیں سیدھی رکھنے کے لئے بڑا اہتمام فرماتے تھے اور ہمیشہ اس کی تاکید کرتے اور صف میں سیدھے کھڑے نہ ہونے پر وعید سناتے تھے، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔