سیدنا عقبۃ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت «﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ﴾» نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”یہ رکوع میں کہا کرو“، پھر جب «﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾» نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1344]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 869]، [ابن ماجه 887]، [أبويعلی 1738]، [ابن حبان 1898]