سنن دارمي
من كتاب الصللاة -- نماز کے مسائل
199. باب الْقُعُودِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ:
دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1598
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ:"كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دو خطبے پڑھا کرتے تھے اور ان کے بیچ میں بیٹھتے تھے اور خطبے کے دوران قرآن پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1600]»
اس روایت کی سند قوی اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 862]، [أبوداؤد 1094]، [نسائي 1419]، [ابن ماجه 1106]، [أبويعلی 2621، وغيرهم]

وضاحت: (تشریح احادیث 1596 سے 1598)
ان احادیث سے کھڑے ہو کر خطبہ دینا ثابت ہوا، اور یہ ایک امر مسلم ہے جیسا کہ وترکوک قائما سے ثابت ہوتا ہے۔
نیز اس حدیث سے خطبہ کے اجزاء معلوم ہوئے کہ خطبہ قرآن و حدیث اور عام نصیحت پر مشتمل ہونا چاہیے، حمد و ثنا اور درود و دعا بھی خطبے کے اجزاءِ ضروریہ میں سے ہیں جو دیگر احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہیں۔