سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلی رات کا چاند دیکھتے تو فرماتے: ” «اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا ....... الخ» یعنی اے اللہ یہ چاند ہم پر امن و امان اور سلامتی و اسلام اور توفیق کے ساتھ طلوع کرنا، اے چاند ہمارا رب اور تیرا رب اللہ تعالیٰ ہی ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1729]» اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 3451]، [أحمد 329/5]، [ابن حبان 888]، [موارد الظمآن 2374]، [ابن السني 640]