ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا سفر کا ارادہ ہے، آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا: ”اگر چاہو تو روزہ رکھنا اور چاہو تو نہ رکھنا۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1748]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1942]، [مسلم 1121]، [أبوداؤد 2402]، [ترمذي 1121]، [نسائي 2383]، [ابن ماجه 1662]، [أبويعلی 4502]، [ابن حبان 3560]، [الحميدي 201]