سنن دارمي
من كتاب الصوم -- روزے کے مسائل
20. باب النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الْمَرْأَةِ تَطَوُّعاً إِلاَّ بِإِذْنِ زَوْجِهَا:
شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1757
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،، أَنَّهُ قَالَ لِامْرَأَةٍ: "لَا تَصُومِي إِلَّا بِإِذْنِهِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: تم شوہر کی اجازت کے بنا روزہ نہ رکھو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1760]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھے: [أبوداؤد 2459]، [ابن ماجه 1762]، [أبويعلی 1037]، [ابن حبان 1488]، [الموارد 956]