سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص روزے میں بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ الله تعالیٰ نے اس کو کھلا پلا دیا ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1767]» اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1933]، [مسلم 1155]، [أبوداؤد 2398]، [ترمذي 721]، [ابن ماجه 1673]، [أبويعلی 6028، 6058]، [ابن حبان 3519، 3520]