سنن دارمي
من كتاب الصوم -- روزے کے مسائل
56. باب في لَيْلَةِ الْقَدْرِ:
شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 1820
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أَيْقَظَنِي بَعْضُ أَهْلِي فَنَسِيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْغَوَابِرِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی لیکن میری کسی بیوی نے مجھے بیدار کر دیا لہٰذا میں بھول گیا (کہ وہ کون سی رات ہے) سو تم رمضان کے آخری عشرے میں اسے تلاش کرو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1823]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن صحیح سند سے یہی حدیث موجود ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1166]، [أبويعلی 5972]، [ابن حبان 3678]