سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”جس کے پاس (احرام کے لئے) باندھنے کی چادر نہ ہو تو وہ پائجامہ پہن سکتا ہے، اور جو شخص جوتے نہ پائے تو موزے پہن سکتا ہے“، راوی نے کہا: میں نے عرض کیا، یا کہا کہ عرض کیا گیا: کیا ان موزوں کو (اوپر سے) کاٹ دے؟ فرمایا: نہیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1840]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1841]، [مسلم 1178]، [أبوداؤد 1829]، [ترمذي 834]، [نسائي 2670]، [ابن ماجه 2931]، [أبويعلی 2395]، [ابن حبان 3781]، [الحميدي 474]