سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ظہر کی) نماز کے بعد احرام باندھا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1847]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 819]، [نسائي 2753]، [أبويعلی 2513]