سنن دارمي
من كتاب المناسك -- حج اور عمرہ کے بیان میں
14. باب في رَفْعِ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ:
بآواز بلند تلبیہ پکارنے کا بیان
حدیث نمبر: 1847
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتَانِي جِبْرَائِيلُ، فَقَالَ: مُرْ أَصْحَابَكَ أَوْ مَنْ مَعَكَ أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالتَّلْبِيَةِ أَوْ بِالْإِهْلَالِ".
خلاد بن سائب نے اپنے والد سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا: انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا کہ اپنے اصحاب کو حکم دیجئے کہ وہ بآواز بلند لبیک کہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1850]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1814]، [ترمذي 829]، [نسائي 2752]، [ابن ماجه 2922]، [صحيح ابن حبان 3802]، [موارد الظمآن 290/3]، [الحميدي 876، وغيرهم]