سنن دارمي
من كتاب المناسك -- حج اور عمرہ کے بیان میں
39. باب فَضْلِ الْعُمْرَةِ في رَمَضَانَ:
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1897
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِامْرَأَةٍ: "اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1901]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1782]، [مسلم 1256]، [نسائي 2109]، [ابن ماجه 2994]، [ابن حبان 3700]

وضاحت: (تشریح حدیث 1896)
یعنی ثواب میں رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے، اور مذکورہ خاتون انصار میں سے تھیں اور اُم سنان یا اُم سلیم ان کا نام تھا۔