سنن دارمي
من كتاب المناسك -- حج اور عمرہ کے بیان میں
58. باب في الرَّمْيِ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ:
رمی کے لئے کنکری کے سائز کا بیان
حدیث نمبر: 1937
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:"أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَمَوْا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ، وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ، وَقَالَ: عَلَيْكُمْ السَّكِينَةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو حکم فرمایا، پس انہوں نے چھوٹی چھوٹی کنکریوں سے رمی کی اور وادی محسّر میں رفتار تیز رکھی، اور فرمایا: (سکون سے) آہستہ چلو۔ (یعنی وادی محسّر کے علاوہ)۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1941]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1299]، [ترمذي 797]، [نسائي 3075]، [أبويعلی 2108]، [معرفة السنن والآثار 10110]