سنن دارمي
من كتاب الاضاحي -- قربانی کے بیان میں
17. باب فِي: «ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ»:
پیٹ کے بچے کی ذکاۃ اس کی ماں کی زکاۃ ہے
حدیث نمبر: 2018
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ". قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ: يُؤْكَلُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پیٹ کے بچے کا ذبح کرنا وہی ہے جو اس کی ماں کا ذبح کرنا ہے، امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کیا وہ بھی کھایا جا سکتا ہے؟ فرمایا: ہاں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2022]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2828]، [أبويعلی 1808]، [مجمع الزوائد 6124، وله شاهد عند أبى يعلی 992]، [ابن حبان 5889]، [موارد الظمآن 1077]

وضاحت: (تشریح حدیث 2017)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو بکری ذبح کی جائے اور اس کے پیٹ میں بچہ نکل آئے تو اس بچے کو ذبح کرنے کی ضرورت نہیں، اس کو ویسے ہی بنا ذبح کئے ہوئے کھایا جا سکتا ہے۔
اکثر علماء کا یہ ہی مذہب ہے۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: زندہ نکلے تو ذبح کر کے کھائے اور مردہ ہو تو نہ کھائے۔