سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن عورتوں کے متعہ سے اور پالتو گدھوں کے گوشت (کھانے) سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2033]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4216، 5523]، [مسلم 1407]، [ترمذي 1121]، [نسائي 3365]، [ابن ماجه 1961]، [أبويعلی 576]، [ابن حبان 4140]