سنن دارمي
من كتاب الاطعمة -- کھانا کھانے کے آداب
1. باب في التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ:
کھانے کے وقت بسم اللہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 2059
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ بُدَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَكَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَمَا إِنَّهُ لَوْ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، لَكَفَاكُمْ، فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ، فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ، فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ کھانا تناول فرما رہے تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور دو لقموں میں سارا کھانا چٹ کر گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے کھانے سے پہلے اللہ کا نام لے لیا ہوتا تو تم سب کے لئے یہ کھانا کافی تھا، لہٰذا جب تم میں سے کوئی کھانا شروع کرے تو الله کا نام لے (یعنی بسم اللہ سے کھانا شروع کرے)، اور اگر بسم اللہ کہنا بھول جائے تو پھر (جب یاد آئے یا یاد دلایا جائے) «بِسْمِ اللّٰهِ أَوَّلَهٗ وَآخِرَهٗ» کہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2063]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3767]، [ترمذي 1858]، [ابن حبان 5214]، [موارد الظمآن 1341]