سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اس سے مٹی کو صاف کر دے، الله کا نام لے اور اس کو کھا لے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2071]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2034]، [أبوداؤد 3845]، [ترمذي 1804]، [ابن ماجه 3279]، [أحمد 100/3، 177، 290]