سنن دارمي
من كتاب الاطعمة -- کھانا کھانے کے آداب
10. باب الأَكْلِ بِثَلاَثِ أَصَابِعَ:
تین انگلیوں سے کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 2072
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَدَنِيِّ، عَنْ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَأْكُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ، وَلَا يَمْسَحُ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے اور اپنے ہاتھ چاٹنے سے پہلے صاف نہیں کرتے تھے۔ (یعنی صاف کرنے سے پہلے انہیں چاٹ لیتے تھے)۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2076]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2032]، [أبوداؤد 3848]، [ابن حبان 5251]۔ اس سند میں ابومعاویہ کا نام محمد بن حازم ہے۔