سنن دارمي
من كتاب الاطعمة -- کھانا کھانے کے آداب
26. باب في التَّمْرِ:
کھجور کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2097
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَاءَ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ، عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"يَا عَائِشَةُ، بَيْتٌ لَا تَمْرَ فِيهِ جِيَاعٌ أَهْلُهُ أَوْ جَاعَ أَهْلُهُ"مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! جس گھر میں کھجور نہ ہو اس گھر کے لوگ بھوکے ہیں۔ ایسا دو یا تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2104]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2046]، [أبوداؤد 3831]، [ابن حبان 5206]

وضاحت: (تشریح حدیث 2096)
جو گھر کھجور سے خالی ہو ان کو آسودگی نہیں، ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ مدینہ کے حق میں فرمایا جن کی غذا کھجور تھی، آج جدید سائنس و طبِ حدیث سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کھجور کے اندر بھرپور غذائیت اور ایک کیمیاوی مادہ پایا جاتا ہے جو زہر تک کا تریاق ہے، اور یہ انسانی جسم کو وٹامنز سے بھر دیتی اور جسم کو فربہ کرتی ہے، جنسی قوت بڑھاتی ہے، طبِ یونانی میں معجون خرما بہت مشہور ہے۔