سنن دارمي
من كتاب الاشربة -- مشروبات کا بیان
14. باب النَّهْيُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ وَمَا يُنْبَذُ فِيهِ:
گڑھے اور دوسرے برتن کی نبیذ کا بیان
حدیث نمبر: 2147
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دباء اور مزفت میں نبیذ نہ بنایا کرو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2156]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5587]، [مسلم 1992]، [أبوداؤد 3691، وغيرهم]

وضاحت: (تشریح حدیث 2146)
«دُبَاء» کدو کے توبنے کو کہتے ہیں اور «مُزَفَّت» روغن دار رال کا برتن۔
اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا۔
بخاری کی روایت میں «حَنْتَم» یعنی ٹھلیا یا لاکھی مرتبان اور «نَقِيْر» یعنی لکڑی کا بنا ہوا برتن۔
بعد میں یہ ممانعت جاتی رہی کیونکہ لوگوں کے دلوں میں ایمان راسخ تھا اور وہ نشہ آور شربت کو ہاتھ بھی نہ لگاتے تھے (رضی اللہ عنہم وارضاہم)۔