سنن دارمي
من كتاب الاشربة -- مشروبات کا بیان
20. باب في الشُّرْبِ بِثَلاَثَةِ أَنْفَاسٍ:
تین سانس میں پانی پینے کا بیان
حدیث نمبر: 2157
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ ثُمَامَةَ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا".
ثمامہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ دو یا تین سانس میں پانی پیتے تھے اور کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی کے برتن پر دو یا تین بار سانس لیتے تھے۔ (یعنی دو یا تین سانس میں پانی پیتے تھے۔)

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2166]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5631]، [مسلم 2028]، [أبوداؤد 31]، [ترمذي 15]، [نسائي 24]، [ابن ماجه 310]، [ابن حبان 5329]

وضاحت: (تشریح حدیث 2156)
طبرانی کی روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی کا پیالہ آتا تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بسم اللہ کہہ کر پینا شروع فرماتے، درمیان میں تین سانس لیتے، آخر میں الحمد للہ کہتے۔
(فتح الباری)۔