سنن دارمي
من كتاب الرويا -- کتاب خوابوں کے بیان میں
9. باب: «أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالأَسْحَارِ»:
سب سے سچا خواب سحر کے وقت کا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2183
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالْأَسْحَارِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ سچا وہ خواب ہے جو سحر کے وقت دیکھا جائے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2192]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے، اس کو [ترمذي 2275]، [أبويعلی 1357]، اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 6041]

وضاحت: (تشریح حدیث 2182)
سحر رات کا آخری چھٹا حصہ ہے جو صبحِ صادق سے پہلے ہوتا ہے، اور یہ وقت نزولِ باری تعالیٰ، نزولِ رحمت و برکات اور عبادت و مناجات کا ہوتا ہے۔
اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے نیک و صالح بندوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے، اس وقت میں ایسی تاثیر ہے کہ نائمین بھی مستفید ہوتے ہیں اور ان کے خواب سچے ہوتے ہیں۔